69079
407893 ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی کا امکان

پاکستان
04 جنوری ، 2014

ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی کا امکان

ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سکھر اور پشاور ڈویژن میں دھند بڑھنے کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ ،راول پنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چندایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز استور ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 13ریکارڈکیاگیا جبکہ پاراچنار، قلات اور ہنزہ میں منفی09رہا۔

مزید خبریں :