69083
407893 کراچی: مسکن چورنگی میں دکان پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

پاکستان
04 جنوری ، 2014

کراچی: مسکن چورنگی میں دکان پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

کراچی: مسکن چورنگی میں دکان پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دکان پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے مسکن چورنگی کے قریب ایک جوس کی دکان پر کارروائی کی ،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جوس کی دکان کے ملازمین کو ٹارگٹ کیا تاہم اطراف میں موجود کچھ دیگر افراد بھی فائرنگ کے زد میں آگئے۔ ملزمان نے دونوں اطراف سے فائرنگ کی جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان ہوا، ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جن کی تعداد 5 سے زائد تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نادر، غلام علی اور حسین علی کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :