69087
407893 میکسیکو کی جیل میں پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ، 9 افرادہلاک

دنیا
04 جنوری ، 2014

میکسیکو کی جیل میں پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ، 9 افرادہلاک

میکسیکو کی جیل میں پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ، 9 افرادہلاک

میکسیکو سٹی…میکسیکو جیل میں پولیس وردی پہنے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔فائرنگ سے 5حملہ آور اور 4قیدی مارے گئے جبکہ ایک حملہ آوراور گارڈ زخمی ہوگئے۔جیل حکام کے مطابق حملہ آور پولیس وردیوں میں ملبوس تھے جس کی وجہ سے محافظ یہ سمجھے کہ کچھ قیدیوں کو جیل میں داخلے کے لیے لایا گیا ہے۔ جیل میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ جس سے 4 قیدی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے 5حملہ آور بھی مارے گئے۔ فائرنگ سے جیل کا گارڈ اور مشتبہ حملہ آور بھی زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :