پاکستان
29 مارچ ، 2012

پاکستان مشکلات میں گھرگیا ،بچانے کیلئے کرداراداکروں گا، نوازشریف

پاکستان مشکلات میں گھرگیا ،بچانے کیلئے کرداراداکروں گا، نوازشریف

رحیم یار خان…مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانے کے لئے جرأت کا مظاہرہ کرنا ہوگا،حکمران سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مان رہے، وزیراعظم کہتے ہیں پھانسی کی سزا قبول کروں یا 6 ماہ کی قید، پاکستان کو نظر لگ گئی ہے اور پاکستان کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔رحیم یارخان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سر سے پاوٴں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے،اسٹیٹ بینک نوٹ چھاپ کر حکومت کو قرض دیتا ہے، عام آدمی پر بوجھ مزید بڑھ رہا ہے، بے روزگاری نے لوگوں کی کمر توڑدی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج ٹھیک نہ کیا تو ناقابل تلافی نقصان ہونیکا اندیشہ ہے۔خود کو وزیر اعظم بنانا ترجیح نہیں، پاکستان کوبچانا ہے،پاکستان مشکلات میں گھرتا چلا جارہا ہے، چلانے کے لئے جرأت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے کہنے پر نہیں چلے، وہ کیا جو پاکستانی قوم چاہتی تھی۔نوازشریف نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے کے باجود بل اتنے ہی آرہے ہیں،12سال پہلیپاکستان بھارت کوبجلی فراہم کرنیکی سوچ رہاتھااورآج بھارت پاکستان کوبجلی دینے کی پیشکش کررہا ہے۔

مزید خبریں :