04 جنوری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے کل ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا جبکہ جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کی مسلسل آمد جاری ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے تحت گلشن اقبال میں کل جلسہ ہوگا۔جلسہ گاہ کو برقی قمقموں اور پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ایم کیو ایم کے جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔جلسہ گاہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے خطاب کیا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے جلسہ گاہ کے معائنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔