29 مارچ ، 2012
لندن…ہر سال کی طرح اس سال بھی برطانیہ میں سالانہ پو اسٹک ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔معروف اینیمیٹڈ کارٹون Winnie The Poohکے انوکھے کھیل سے منسوب یہ چیمپئن شپ رواں برس28ویں سال میں داخل ہوگئی۔برطانیہ کے Little Wittenhamنامی ایک قصبے میں ہونے والی اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاء کو دریا پر قائم پُل پر کھڑے ہوکر اپنے اسٹک کو دریا میں ڈالنا ہوتا ہے۔تمام شرکاء اسٹکس کو دریا میں ڈالنے کے بعد اسکے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور جس بھی شخص کی اسٹک سب سے پہلے پُل کے نیچے سے گزر جاتی ہے وہ فاتح قرار دے دیا جاتا ہے۔