پاکستان
05 جنوری ، 2014

پیپلز پارٹی نے شہری اور دیہی آبادی میں کبھی فرق نہیں رکھا،شرجیل میمن

 پیپلز پارٹی نے شہری اور دیہی آبادی میں کبھی فرق نہیں رکھا،شرجیل میمن

کراچی…وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شہری اور دیہی آبادی میں کبھی کوئی فرق نہیں رکھا،الطاف حسین کی باتوں پر تعجب ہے،الطاف حسین کے جلسے سے خطاب پر اپنے رد عمل میں شرجیل میمن نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایشو زپر بات کی جائے،نا ن ایشوز پر بات کر کے معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ کالا باغ ڈیم پیپلز پارٹی نے ہی روکا تھا،این ایف سی ایورڈ کا مسئلہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی حل ہواتھا ۔کراچی میں زیادہ ترقی ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :