05 جنوری ، 2014
لندن…بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الطاف حسین، آپ کے لوگ آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں،حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم سے مشاورت کی گئی تھی۔ سماجی ویب سائٹ اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے پاس حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس کے نکات موجود ہیں،یہ نکات آپ کو بھیج سکتا ہوں۔،بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر پیغام میں مزید کہنا ہے کہکوئی ففٹی ففٹی نہیں،کوئی نمبر1 یا نمبر 2 نہیں،سندھ دھرتی سب کی ماں ہے۔قانون کی نظر میں تمام پاکستانی شہری برابر ہیں۔