29 مارچ ، 2012
ایڈنبرا…ہائے ری میری پھوٹی قسمت،اس تصویر میں نظر آتا چور بلا شبہ اپنی قسمت کو کوستاضرور ہوگا۔قسمت ہر بار چوروں پر مہربان نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ ایڈنبرا کے ایک اسٹور میں چوری کی نیت سے گھسنے والے اس چور کیساتھ ہوا۔اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے اسٹور میں داخل ہونے والا چور اس بات سے قطعی انجان تھا کہ کاؤنٹر کے پیچھے کھڑا شخص کو کوئی عام انسان نہیں بلکہ سابق تائی کوانڈو چیمپئن اور مارشل آرٹ کا بلیک بیلٹ ہے۔بس جیسے ہی اس چورنے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے ملک شیک کے ڈبے اٹھا کر اسٹور سے فرار ہونے کی کوشش کی کاؤنٹر کے پیچھے موجود عارفان حسین نامی اس تائی کوانڈو چیمپئن نے اُسے دبوچ لیا۔اسکے بعد کیا ہوایہ تو ہر ذی عقل شخص بخوبی جانتاہی ہوگا مگر پھر بھی بتاتے چلیں کہ اس چور کی ایسی دھنائی ہوئی کہ اُسے دن میں تارے نظر آگئے۔