06 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے گھروں اور مسافر خانوں پر چھاپے مارے گئے ،ایس پی اورنگی چودھری اسد نے بتایا کہ تھانہ پیرآبادکی حدودمیں پولیس کیسرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،ان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔