07 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ کہ پرویز مشرف کی بلڈ اور یورین ٹیسٹ کی رپورٹ بنائی جا رہی ہے۔ قوی امکان ہے کہ رپورٹ کو آج عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضاقصوری نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کا معاملہ عدالت اور اے ایف آئی سی کے درمیان ہے۔ہم وکلا کے پاس ابھی تک پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔ پرویز مشرف سے رابطے میں نہیں ہیں،صحت مند ہوتے تو رابطہ ہو جاتا،مقدمہ پبلک ٹرائیل بن چکا ہے ،عدالت محتاط طریقے سے چل رہی ہے۔