کھیل
07 جنوری ، 2014

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل دبئی میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل دبئی میں شروع ہوگا

دبئی …پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں ،میچ جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا،ابوظبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، جہاں بولرز کی کارکردگی اچھی رہی اوربیٹنگ بھی خوب ہوئی لیکن سری لنکن کپتان میچ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور انداز میں تیاریاں کر رہی ہیں۔دبئی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں تو ضرور ہوں گی،لیکن مقابلہ جم کر ہو گا اور آپ یہ میچ بھی پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پربراہ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :