پاکستان
07 جنوری ، 2014

پسرور میں زہریلی دوا کھانے سے 111 بھیڑیں ہلاک

 پسرور میں زہریلی دوا کھانے سے 111 بھیڑیں ہلاک

سیالکوٹ… پسرور کے علاقے مرشدآباد میں زہریلی دوا کھانے سے 111 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔بھیڑوں کے مالک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھیڑوں کے معدے ٹھیک کرنے کیلئے انہیں دوا دی گئی تھی ، دکاندار نے زائد المعیاد دوا دے دی جس کے کھانے سے بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔پولیس نے بھیڑوں کے مالک کا بیان رکارڈ کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :