پاکستان
07 جنوری ، 2014

کراچی: لوٹ مار کرنیوالے ملزمان شہری کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: لوٹ مار کرنیوالے ملزمان شہری کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 3 میں لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان کو شہری نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔کورنگی نمبر 3 کے علاقے میں آج صبح اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کر ہے تھے کہ ایک نامعلوم شہری نے فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو زخمی کردیا اور واردات ناکام بنادی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پولیس کاغذی کاروائی کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں :