08 جنوری ، 2014
لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے باعث زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا، توانائی کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔لاہور میں کینیڈین ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کینیڈا ہائیڈل پاور جنریشن میں تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لے، پاکستان میں ہائیڈل پاور جنریشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے حکومت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے، کینیڈا کی جانب سے پولیس کو جدید تربیت دینے کیلئے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔