پاکستان
08 جنوری ، 2014

مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت آج پھر ہوگی

 مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد…جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت آج پھر ہوگی جبکہ سابق صدرکی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ جمعرات کو ہونے والی سماعت میں ہوگا۔ راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں زیرعلاج سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ منگل کی سماعت میں عدالت کے سامنے پیش کی گئی تھی۔ خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے کر جمعرات کو پرویز مشرف کی عدالت سے حاضری کے استثنا کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :