پاکستان
08 جنوری ، 2014

کوئٹہ ،قلات، زیارت، چمن اور پشین میں برفباری

کوئٹہ ،قلات، زیارت، چمن اور پشین میں برفباری

کوئٹہ …وادی کوئٹہ،قلات، زیارت،چمن اور پشین میں مزیدبرف باری ہوئی ہے۔ شمالی وزیرستان اور گلگت بلتستان میں بھی برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔بلوچستان کے شہروں کوئٹہ ،قلات،زیارت ،چمن اورپشین میں آج ہونیوالی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقوں شوال اور رزمک میں بھی علی الصبح برف باری اور بعض میں بارش ہوئی۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقوں نیاٹ ویلی ،بابو سر اور بٹوگا ٹاپ میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ برفباری اوربارش کاسلسلہ آیندہ24گھنٹے تک جاری رہنے کاامکان ہے جبکہ مالا کنڈ ،ہزارہ، پشاور ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد،راول پنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن سمیت مری اور گلیات میں بھی جمعرات تک چندایک مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرف باری کی توقع ہے۔

مزید خبریں :