پاکستان
29 مارچ ، 2012

امریکا سے تعلقات، سیاسی قیادت مستقبل کا لائحہ عمل طے کریگی، وزیراعظم

امریکا سے تعلقات، سیاسی قیادت مستقبل کا لائحہ عمل طے کریگی، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، سیاسی قیادت کی سوچ ہمارے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے کیلئے قومی رہنماوٴں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سیاسی قیادت کی سوچ ہمارے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی، پارلیمانی کمیٹی نے بہت محنت کی ، ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ امریکا سے تعلقات کا معاملہ انتہائی اہم ہے اس پر پوری قوم کا متفق ہونا ضروری ہے، پوری دنیا پارلیمنٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔

مزید خبریں :