دنیا
08 جنوری ، 2014

بھارت:ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی،5افرادہلاک

بھارت:ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی،5افرادہلاک

ممبئی …بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے پانچ مسافرجھلس کرہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تھانے ریلوے اسٹیشن کے قریب باندرا دھیرادون ایکسپریس کی تین بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائربریگیڈ کے عملے نے حادثے کے مقام پرپہنچ کرٹرین میں لگی آگ پر قابو پالیا،جبکہ جلی ہوئی بوگیوں سے 5افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :