08 جنوری ، 2014
میانوالی…میانوالی میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے جلسہ کی رونق بڑھانے کے لئے استادوں نے جلسہ گاہ میں چارچاند لگادیئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے میانوالی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے اساتذہ کو جلسہ گاہ پہنچنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا، کئی اسکول خالی ہوگئے اورجونیئراساتذہ درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔سخت موسم، بارش اوریخ بستہ ہوائیں چلنے کے باوجود کسی بھی ٹیچرکی چھٹی کی درخواست قبول نہیں کی گئی اور ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم کے افسران نگرانی بھی کرتے رہے تاہم جلسے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد منسوخ ہوئی تو بے چینی اوربھی بڑھ گئی، لیکن پھر آہستہ آہستہ چھٹی کا وقت قریب آہی گیا اوریوں جلسہ جلد ختم ہونے پر سب ٹیچر بچوں کی طرح خوشی خوشی گھر چلے گئے۔