پاکستان
08 جنوری ، 2014

پشاور کے رنگ روڈ پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی

پشاور کے رنگ روڈ پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی

پشاور…پشاور کے رنگ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تھانہ بھانہ ماڑی کاا یس ایچ او گھر سے ڈ یوٹی پر جا رہا تھا کہ پہاڑی پورہ کے علاقہ میں ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس سے ایس ایچ او حمید، ان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :