پاکستان
08 جنوری ، 2014

ولی بابرقتل کیس ،ملزمان کے وکیل آج بھی غیر حاضر، سماعت13 جنوری تک ملتوی

ولی بابرقتل کیس ،ملزمان کے وکیل آج بھی غیر حاضر، سماعت13 جنوری تک ملتوی

شارپور…شکارپور میں جیونیوز کے شہید رپورٹرولی بابرقتل کیس کی سماعت ایک بارپھر ملتوی کردی گئی ہے۔ملزمان کے وکیل کی غیرحاضری کی وجہ سے اب مقدمے کی سماعت 13 جنوری کو ہوگی۔ ولی بابر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کندھ کوٹ کے جج مشتاق احمد لغاری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ جیل شکار پور میں ہوئی۔عدالت نے ملزمان کے وکیل کی مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ملزمان کو حکم دیا کہ13 جنوری تک اپنا وکیل پیش کریں ورنہ مقدمے کا فیصلہ یک طرفہ سنا دیا جائے گا۔دوسری طرف سندھ حکومت کی طرف سے سرکاری وکیل ندیم ملک کی جگہ عبدالفتح چانڈیو کو مقرر کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے وکیل سلمان مجاہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقدمے کی سماعت کئی بار ملتوی ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :