پاکستان
08 جنوری ، 2014

مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے،وہ پہلے پیش ہو چکے ہیں،شجاعت

 مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے،وہ پہلے پیش ہو چکے ہیں،شجاعت

اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آ ئین میں تبدیلی ملک سے غداری نہیں ، اسے غداری نہیں،آئین شکنی کہنا چاہیے ،پرویز مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ٹاک کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کوئی میرے خلاف لکھے تو برا نہیں مناتا،آئین میں تبدیلی کو غداری نہ کہا جائے اور اس لفظ کا ہٹادیں اس کی بجائے آئین شکنی کہا جائے ،انھوں نے کہا کہ آئین کو کچی مٹی کی چیز نہیں جو ٹوٹ جائے، غدار کو چاہیے چار بار سزا دی جائے مگر آئین میں دروبدل کرنے والے کو غدار نہ کہا جائے بلکہ اس کی بجائے آئین شکن کہاجائے ، انہوں نے اسی بات کو واضح کرنے کیلئے آئین میں ترمیم تجویز کی ہے۔چوھدری شجاعت نے کہا کہ ٹرئل سب کا ہونا چاہیے، چاہیے وہ 12 اکتوبر سے ٹرائل کریں یا 3 نومبر سے،پرویز مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے ،وہ سول کورٹ میں پیش ہوئے۔

مزید خبریں :