پاکستان
29 مارچ ، 2012

چیف جسٹس وفاق کے خلاف بیانات کا ازخود نوٹس لیں، راجا ریاض

چیف جسٹس وفاق کے خلاف بیانات کا ازخود نوٹس لیں، راجا ریاض

لاہور … راجا ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب لاقانونیت اور توڑ پھوڑ پر اکسارہے ہیں جبکہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ الزامات کا جواب دینے کیلئے جاہل عورت کو بھیجا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے کہا ہے کہ صوبے کا وزیراعلیٰ عوام کو لاقانونیت اور توڑپھوڑ پر اکسارہا ہے، چیف جسٹس وفاق کے خلاف بیانات کا ازخود نوٹس لیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الزامات کے جواب دینے کیلئے جاہل عورت کو بھیجا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجاریاض نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے وفاق کیخلاف بیانات پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا، وفاق نے وزیراعلی کیخلاف ایکشن لیا تو یہ سیاسی ایشو بنالیں گے، ذہنی مریض وزیراعلیٰ نے کئی زندگیاں تباہ کی ہیں۔ نون لیگ کے ارکان اسمبلی نے مال روڈ پردفعہ144 کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی ہے۔

مزید خبریں :