08 جنوری ، 2014
اسلام آباد…نجکاری بورڈ نے پی آئی اے کے 26 فی صد حصص انتظامی کنٹرول کے ساتھ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کی جائے گی۔ نج کاری بورڈ کا اجلاس چیئرمین محمد زبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت نج کاری کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 3 قومی اداروں کی نج کاری یا حصص کی فروخت کا فیصلہ کیا گیا۔پی آئی اے کے 26 فی صد حصص انتظامی کنٹرول کے ساتھ فروخت کیے جائیں گے ، اس حوالے سے مالیاتی مشیر مارچ میں مقرر کیا جائے گا۔ نج کاری بورڈ نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نج کاری کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یہ فیصلے حتمی منظوری کے لیے کابینہ کی نج کاری کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔ نج کاری بورڈ کا اجلاس 9 جنوری کو بھی جاری رہے گا۔