08 جنوری ، 2014
لاہور…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میرے صوبے کے بچے مررہے ہیں، طالبان سے مذاکرات یا آپریشن جو کرنا ہے جلدی کریں۔غلام احمد بلور کا لاہور میں بشیر بلور کی برسی پر سیمینار سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بچے دہشت گردی سے مرتے تو فیصلے جلدی ہوتے ہیں۔