پاکستان
08 جنوری ، 2014

مری:حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، تمام افراد کو بس سے نکال لیا گیا

مری:حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، تمام افراد کو بس سے نکال لیا گیا

مری…مری میں دو بسوں کے گہری کھائی میں گرنے کا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ چیف ٹریفک آفیسراشتیاق شاہ کے مطابق حادثے کا شکار دونوں بسیں حادثے سے قبل ریس لگارہی تھیں۔ مسافروں نے ڈرائیوروں کو روکا تو ڈرائیوروں نے کہا کہ وہ لیٹ ہیں نمبر لینا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں10سے12افرادجاں بحق ہوئے۔ پمز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10لاشیں اور 35زخمیوں کو پمزاسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بسوں سے جاں بحق اور زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

مزید خبریں :