09 جنوری ، 2014
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر خودکش حملہ پیلی ٹیکسی میں سوارحملہ آوروں نے کیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی ٹیکسی نمبر پی ایل3174 کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ٹیکسی میں سوار دہشت گرد 50منٹ سے چوہدری اسلم کی آمد کا انتظار کر رہے تھے عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کو قریب آتا دیکھ کر 2حملہ آور اچانک سڑک پر آگئے، جس پر چوہدری اسلم کے ڈرائیور نے راہ گیر سمجھ کر بریک لگایا، وہیل کی آواز سے کئی افراد متوجہ ہوئے جنہوں نے خودکش حملہ آنکھوں کے سامنے ہوئے ہوئے دیکتھا۔ دھماکے سے لیاری ایکسپریس وے کے پل کو بھی نقصان پہنچا۔