09 جنوری ، 2014
کراچی…ڈی آئی جی منیرشیخ کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم آج جس گاڑی میں تھے وہ بھی بلٹ پروف تھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 سے25 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ڈی آئی جی منیر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم جوگاڑی استعمال کرتے تھے وہ آج ان کے پاس نہیں تھی، ان کی گاڑی بننے کے لیے گئی ہوئی تھی، تاہم چوہدری اسلم آج جس گاڑی میں تھے وہ بھی بلٹ پروف تھی۔