پاکستان
09 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ

چوہدری اسلم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ

کراچی…ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی خود کش حملے میں شہادت پر پولیس افسران نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس دہشت گردوں کے خلاف سرگرم رہے گی۔کراچی پولیس چیف شاہدحیات نے کہا کہ چوہدری اسلم شیرکی طرح لڑا اور شہید ہوا، ہمارے حوصلے بلند ہیں، قانون کا نفاذ کریں گے۔ چوہدری اسلم کے ساتھی پولیس افسر سرور کمانڈو کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو چھوڑیں گے نہیں آخری دم تک مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں :