پاکستان
09 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم بے پناہ حوصلہ، بہادری اور جرأت کا نام

چوہدری اسلم بے پناہ حوصلہ، بہادری اور جرأت کا نام

کراچی…چوہدری اسلم بے پناہ حوصلے، بہادری اور جرأت کی وجہ سے سندھ پولیس میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ دہشت گردوں کے حملوں اور دھمکیوں کے باوجود ان کو کھلے عام للکارنے والے نڈر پولیس افسر کی شان ہی نرالی تھی۔ چوہدری اسلم پولیس کا وہ افسر تھا جس نے پولیس کو تھانہ، کچہری اور دفاتر سے ہٹ کر ملزمان کے دو بدو کیا۔ چوہدری اسلم نے ماتحت پولیس اہل کاروں کو محض احکامات نہیں دیے بلکہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پہلی صف میں نظر آئے۔ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات ہوں یا ملزمان کی گرفتاری ظاہر کرنا، سفید قمیص شلوارپہنے یہ پولیس افسر ہمیشہ منفرد ہی نظر آیا، اپنے گھر پر حملے کے بعد بھی چوہدری اسلم خوف زدہ نہیں ہوئے بلکہ دبنگ انداز میں دہشت گردوں کو للکارا۔ کالعدم تنظیموں کے خطرناک دہشت گرد ہوں یا لیاری کے گینگسٹرز یا پھر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ جرائم پیشہ عناصرچوہدری اسلم کا نام سنتے ہی کانپ جاتے تھے۔ آخری دم تک دہشت گرد چوہدری اسلم کا سامنا نہ کرسکے بلکہ گھات لگا کران پر خود کش حملہ کیا۔

مزید خبریں :