10 جنوری ، 2014
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہید ایس پی چوہدری محمد اسلم کے لئے سول ایوارڈ کی سفارش کی ہے۔ گورنر ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق اس سے قبل بھی گورنر سندھ کی سفارش پر انھیں 23 مارچ 2012 ء کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ شجاعت دیا گیا تھا۔ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ چوہدری محمد اسلم ایک ذہین ،بہادراور فرض شناس افسر تھے جنھوں نے کسی دھمکی کی پروا کئے بغیر اپنے فرائض انجام دیئے۔ ان کا کردار جوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم کی شہادت سے پولیس کے حوصلے بلند ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف پوری یکسوئی سے کارروائی جاری رکھی جائے گی۔