پاکستان
10 جنوری ، 2014

بابر غوری، عبدالحسیب اور انبساط ملک ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں شامل

بابر غوری، عبدالحسیب اور انبساط ملک ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں شامل

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں سینیٹر بابر غوری ، رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب اور انبساط ملک کو شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے طویل مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق سینیٹر بابر خان غوری، رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب ، اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے آرگنائزر اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن انبساط ملک کو رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی انورعالم کو کراچی تنظیمی کمیٹی کا جوائنٹ انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ الطاف حسین نے نئے ذمے داران کو تلقین کی کہ وہ اپنے تنظیمی فرائض پوری ذمے داری سے انجام دیں۔

مزید خبریں :