پاکستان
10 جنوری ، 2014

کراچی: چپ تعزیہ کے جلوس آج نکالے جائیں گے

کراچی: چپ تعزیہ کے جلوس آج نکالے جائیں گے

کراچی…کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس آج نشتر پارک اور رضویہ امام بارگاہ سے نکالے جائیں گے۔ امام حسن العسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نماز فجر کے بعد نشتر پارک سے شروع ہو گا۔ جلوس کے شرکاء روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیان ایرانیاں کھارادار پہنچیں گے جہاں جلوس کا اختتام ہو گا۔ نماز ظہرین کے بعد رضویہ امام بارگاہ سے بھی چپ تعزیہ کا جلوس نکالا جائے گا جو مارٹن روڈ پر امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر ختم ہو گا۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی سے کھارادر تک جلوس کے راستے سے متصل سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :