پاکستان
10 جنوری ، 2014

ملک کے اکثرعلاقوں میں آئندہ دو روز میں سردی بڑھنے کا امکان

ملک کے اکثرعلاقوں میں آئندہ دو روز میں سردی بڑھنے کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثرعلاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالا کنڈ، ہزارہ، راول پنڈی، کشمیر اور بلتستان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہواوٴں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ۔ سندھ اور پنجاب میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ جمعرات کو پاراچنار منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔ ہنزہ، قلات اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 جبکہ کالام میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :