10 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے قائد آباد میں اے این پی کے مقامی رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطا بق قائد آباد فیوچر کالونی میں واقع عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر کارکن عزیز خان کے گھر پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں عزیز خان سمیت 2 افراد زخمی ہو ئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں عزیز خان کے گھر کے بیرونی حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔