پاکستان
10 جنوری ، 2014

غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوگا، خصوصی عدالت

غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوگا، خصوصی عدالت

اسلام آباد…مشرف پر غداری کیس میں ایک اور اہم نکتہ پر فیصلہ آگیا، خصوصی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے،خصوصی عدالت مشرف کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے ، پراسیکیوٹر کا موقف مان لیا گیا ، عدالت نے آج فیصلہ صادر کردیا کہ غداری کیس میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے،مشرف کیوکلا کے دلائل تھے کہ قانون میں دوران ٹرائل ملزم کو گرفتار کرنے کی گنجائش نہیں، عدالت گزشتہ روز یہ حکم بھی جاری کرچکی ہے کہ پرویز مشرف 16جنوری کو بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے تو وارنٹ سے متعلق مناسب حکم جاری کیا جائے گا، پیش ہونے کا حکم اور ضابطہ فوجداری کے فیصلے کے بعد پرویز مشرف کی عدم پیشی کی صورت میں گرفتاری کا راستہ صاف ہوا تو مشرف کے وکلا نے پیشی کے حکم پر امتناع کی درخواست دائر کردی اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی دائرہ اختیار پر فیصلہ کیا جائے ۔

مزید خبریں :