10 جنوری ، 2014
کیلی فورنیا…کیلی فورنیا میں فلمی دنیا کے مشہور ایوارڈ گولڈن گلوب کی تقریب کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں آسکرز کے بعد سب سے معتبر سمجھے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ 12 جنوری کو سجے گا۔ کیلی فورنیا میں بیورلی beverly ہلٹن ہوٹل کے سامنے 71 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کے سلسلے میں پہلا ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر تقریب کی میزبانی امریکی اداکارہ Poehler Amyاور Fey Tinaکریں گی۔ تقریب میں ٹوم ہینکس ، سینڈرا بلوک ، کیٹ بلانچیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو جیسی نامور فلمی شخصیات شرکت کریں گی۔