10 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر میں مسجد کے باہر دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملیر ملت ٹاوٴن میں مسجد کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ سے قبل صفائی ہورہی تھی ، خادمین نے مسجد کے باہر مشکوک تھیلا دیکھ کر کھولا تو اس میں دھماکا ہوگیا،جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہیجن کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔