پاکستان
10 جنوری ، 2014

طالبان کون ہیں، کہاں ہیں، سامنے آکر بات کریں : سردار یوسف

طالبان کون ہیں، کہاں ہیں، سامنے آکر بات کریں : سردار یوسف

حیدرآباد…وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان آج تک ٹیلیفون پر بات کرتی رہی ہے، اگر طالبان ہیں تو وہ سامنے آئیں۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسلم نڈر افسر تھے، حکومت دہشت گردی کے واقعات سے مرعوب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اولین ترجیح امن و امان کا قیام ہے، کسی سے بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے، جو ہتھیار پھینکے گا اس سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ہیں تو سامنے آکر بات کریں۔

مزید خبریں :