11 جنوری ، 2014
کراچی…حکومت سندھ نے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر صوبے میں ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لے کرچلنے پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ بارہ ربیع الاول کو موبائل فون سروس معطل کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کے خصوصی اجازت نامے بھی 15 جنوری تک منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ یہ تما پابندیاں جمعہ کی رات بارہ بجے سے 15 جنوری رات 12 بجے تک ہوں گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بارہ ربیع الاول کوموبائل فون سروس معطل کرنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔