دنیا
11 جنوری ، 2014

فلوریڈا کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال

فلوریڈا کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال

تلہسی…امریکی ریاست فلوریڈا کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں نے سڑکوں کو دریا بنادیا ہے۔شہریوں نے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کشتیاں نکال لیں فلوریڈا کی پام بیچ کاوٴنٹی میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد سڑکیں جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں۔ شہر کے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہواہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں 13 سے18 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔منچلے شہریوں نے سڑکوں اور میدانوں میں جمع پانی میں کشتیاں چلانا شروع کردی ہیں۔ بچوں کے ساتھ بڑے بھی موسم کی رنگینی کا مزہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :