11 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورسے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پرواز 13گھنٹے تاخیر کے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی۔ مسافروں کے باربارپوچھنے پر بھی پی آئی اے حکام نے چپ سادھے رکھی۔ لاہور سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 709 نے جمعے کی صبح 11گیارہ بجے روانہ ہونا تھا ، پروازمیں تاخیر سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اوروہ باربار پیآئی اے حکام کو کوستے رہے۔ انتظامیہ نے کچھ مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا جبکہ باقی ایئر پورٹ پر ہی موجود رہے۔ مسافروں کا کہنا تھاکہ انہیں کھانے سمیت کوئیٍ سہولت نہیں دی گئی۔ مسافروں میں اداکار جان ریمبو بھی شامل تھے۔ ان کاکہناتھاکہ پرواز کی روانگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا۔