11 جنوری ، 2014
لندن …برطانوی شہر آکسفورڈ گردو نواح میں بارشوں اور شدید سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے،آکسفورڈ کے متعدد علاقوں کے مکانات میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، آکسفورڈکے علاقے باٹلے میں کئی لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا، سیلابی پانی کے سڑکوں پر کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں کھڑی ہیں اور لوگوں کو دفاتر اور دیگر جگہوں پر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سلسلہ شدت اختیار کرسکتا ہے جس سے مزید تباہی کا امکان ہے۔