پاکستان
11 جنوری ، 2014

ڈیرہ مراد جمالی :گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،کئی علاقوں میں سپلائی معطل

ڈیرہ مراد جمالی :گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،کئی علاقوں میں سپلائی معطل

کوئٹہ…ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ڈیرہ مراد جمالی پولیس کے مطابق نوتال کے قریب 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پر رات گئے دھماکا ہوا۔ پائپ لائن کے ذریعے شکار پور سے کوئٹہ گیس فراہم کی جاتی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے گیس پائپ لائن میں آگ لگ ئی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

مزید خبریں :