پاکستان
11 جنوری ، 2014

پاکستان پر فخر ہے جہاں اعتزاز حسن جیسے نڈر لوگ پیدا ہوئے، ملالہ

پاکستان پر فخر ہے جہاں اعتزاز حسن جیسے نڈر لوگ پیدا ہوئے، ملالہ

لندن…ہنگو میں اپنی جان کانذرانہ دے کر اسکول کے بچوں کو خود کش حملے سے بچانے والے طالب علم اعتزاز حسن کو ملالہ یوسف زئی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔لندن سے جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تشدد نے پاکستان میں ایک اور طالب علم کی جان لے لی ہے ، انہیں اپنے ملک پر فخر ہے جہاں اعتزاز حسن جیسے نڈراور باہمت لوگ پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر سیکڑوں طالب علموں کی جانیں بچائیں۔ ملالہ نے اپیل کی کہ حکومت اعتزاز حسن کو ملک کے سب سے بڑا سول اعزاز سے نوازے۔

مزید خبریں :