پاکستان
11 جنوری ، 2014

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم ،سپریم کورٹ کاخصوصی سیل قائم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم ،سپریم کورٹ کاخصوصی سیل قائم

اسلام آباد…بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پرسپریم کورٹ نے ایک خصوصی شکایات سیل قائم کردیا ہے ۔بیرون ملک پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کی خصوصی ہدایت پر انسانی حقوق سیل میں ایک شکایات سیل قائم کیا گیا ہے۔ یہ سیل بیرون ملک پاکستانیوں کی درخواستوں پر 24 گھنٹوں میں کارروائی کرے گا، ہر درخواست چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش کی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانی اپنی درخواستیں چیف جسٹس کو ڈاک، فیکس اور ای میل کے ذریعے بھیج سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے شکایات ونگ بنانے کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے اور دیگر شکایات کے سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :