پاکستان
21 جنوری ، 2012

پارلیمانی کمیٹی منصور اعجاز کو طلب نہیں کر سکتی، اکرم شیخ

پارلیمانی کمیٹی منصور اعجاز کو طلب نہیں کر سکتی، اکرم شیخ

اسلام آباد… میموگیٹ کے ایک مرکزی کردار منصوراعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں اپنے موکل کے نہ پیش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ کمیٹی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ منصوراعجاز کو طلب کرسکے۔ قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے میموگیٹ کی تحقیقات کیلئے منصوراعجاز کو 26 جنوری کو طلب کررکھا ہے، اس پر امریکی شہری منصور اعجاز نے تحفظات کا اظہارکیاتھا، انکے وکیل اکرم شیخ نے جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ کمیٹی کا اختیار دیوانی عدالت جیسا ہے، وہ اس وقت تک کسی غیرملکی کو بطور گواہ نہیں بلاسکتی جبکہ وہ شخص رضاکارانہ طور پر آنے کیلئے تیار نہ ہو، اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہاکہ سپریم کورٹ آرڈر کہتاہے کہ کمیٹی اور کمیشن ریکارڈ کا باہمی تبادلہ کرسکتے ہیں، اس لئے کمیٹی چاہے تو منصوراعجاز کے بیان کو کمیشن سے لیکر اپنے رکارڈ کا حصہ بناسکتی ہے۔

مزید خبریں :