11 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورمیں آل پاکستان مسلم لیگ کی تقریب سجی رہی، سابق آرمی افسران ،وکلاء اورحاظرین پرویز مشرف کی ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر سننے کے منتظررہے مگرپرویز مشرف کو تقریر کی اجازت نہ ملی۔ سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کئی دنوں سے راولپنڈی کی اے ایف آئی سی میں زیرِعلاج ہیں۔ آج انہیں گلبرگ لاہور کے ایک ہوٹل میں سابق آرمی آفیسرز اور وکلاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنا تھا، تقریب سج گئی، مہمان سیٹوں پر براجمان ہو گئے، سبھی منتظر تھے لیکن عین وقت پر اچانک اطلاع ملی کہ اسپتال انتظامیہ آڑے آگئی ہے اور انہوں نے اپنے وقت کے سیاہ و سفید کے مالک پرویز مشرف کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت ہی نہیں دی۔