پاکستان
11 جنوری ، 2014

کوئٹہ:دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، 3زخمی

کوئٹہ:دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، 3زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔اے ایس پی سریاب عمران قریشی کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر زمین کے تنازع پر2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔ایک اور واقعے میں گوردت سنگھ روڑ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ہلاک و زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :